ہوم   > Latest

وارم اپ میچ: پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست

4 months ago

ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے مضبوط حریف پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دیدی، افغان ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 50ویں اوور میں 7 وکٹوں پر پورا کیا، حشمت اللہ شاہدی 74 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

برسٹول میں کھیلے گئے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں افغانستان نے مطلوبہ 263 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی چوتھی گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی 49، محمد نبی 34، رحمت شاہ 32، محمد شہزاد 23 اور سمیع اللہ شنواری 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اصغر افغان 7، گلبدین نائب 2 اور نجیب اللہ زردان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کو 2 اوورز میں 14 رنز درکار تھے اور اس کے صرف تین کھلاڑی باقی تھے جب حشمت اللہ شاہدی اور راشد خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

 

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض 3 اور عماد وسیم 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرسکے، محمد حسین اور شاداب خان نے ایک ایک شکار کیا جبکہ محمد عامر 6 اوورز میں 27 اور شاہین شاہ آفریدی 6 اوورز میں 51 رنز دے کر بھی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

پاکستانی بلے بازوں میں بابر اعظم 112، شعیب ملک 44 اور امام الحق 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، افغان بولرز میں محمد نبی نے 3، راشد خان اور دولت زردان نے 2، 2 جبکہ حامد حسن اور آفتاب عالم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں