ہوم   > Latest

پاکستانی کرکٹرز ورلڈکپ کے دوران بیگمات کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے،پی سی بی

4 months ago

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیگمات اور بچے ورلڈ کپ کے دوران قیام نہیں کرسکیں گے، پی سی بی نے دورے میں بیگمات کو ساتھ رکھنے پر پابندی لگا رکھي ہے۔ کھلاڑيوں کا فوکس کھيل پر رکھنے کيلئے پي سي بي نے اہم فيصلہ کیا ہے۔ ايونٹ کے دوران کھلاڑيوں پر...




قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی بیگمات اور بچے ورلڈ کپ کے دوران قیام نہیں کرسکیں گے، پی سی بی نے دورے میں بیگمات کو ساتھ رکھنے پر پابندی لگا رکھي ہے۔


کھلاڑيوں کا فوکس کھيل پر رکھنے کيلئے پي سي بي نے اہم فيصلہ کیا ہے۔ ايونٹ کے دوران کھلاڑيوں پر بيگمات اور اہل خانہ کو ساتھ رکھنے پر پابندي ہوگی۔ کرکٹ ويب سائٹ "کرک انفو" کے مطابق صرف مڈل آرڈربيٹسمين حارث سہيل کو ذاتي وجوہات کي بناء پر اجازت دي گئي ہے۔


عموما کھلاڑی غیرملکی دوروں کے دوران بيوي بچوں کو ساتھ لے کر جاتے ہيں۔ سال 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھي کھلاڑیوں کي بيگمات ان کے ہمراہ تھيں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں