پاکستان آج افغانستان کیخلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گا

May 24, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ سے قبل اپنا پہلا وارم اپ میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈکپ وارم اپ میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز برسٹل میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ کی، جہاں لیگ اسپنر شاداب خان اور محمد عامر نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ فاسٹ بالر وہاب ریاض بھی جلد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

 

پاکستانی ٹیم 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک اور وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد میگا ایونٹ میں اس کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز لندن میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بطور کپتان ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز سے کم نہیں اور میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم 1992 کی تاریخ دہرائے۔