ویمن کرکٹ : جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

May 24, 2019

 

جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز 2-3 سے جیت لی، آخری میچ میں 126 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں پورا کرلیا، ندا ڈار کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنونی میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے، ندا ڈٓر نے جارحانہ 28، عالیہ ریاض نے 26 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا، لیزلی لی نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نیڈین ڈی کلارک نے بھی ناقابل شکست 37 رنز بنائے۔

ندا ڈار کو آل راؤنڈ کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے سیریز میں 192 رنز بنائے جبکہ 5 وکٹیں بھی لیں۔