ہوم   > Latest

ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی، سرفراز سمیت تمام کپتانوں کی پریس کانفرنس

4 months ago

آئی سی سی ورلڈ کپ ميں شريک تمام 10 ٹيموں کے کپتانوں کی پريس کانفرنس ہوئی جس میں انگلينڈ کو فيورٹ قرار دے ديا گیا۔ کرکٹ قائدین کہتے ہيں اس بار کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ انگلينڈ ميں کرکٹ کا عالمی میلہ سج گیا، چمچماتی ٹرافی کے ساتھ تمام کپتانوں نے پريس کانفرنس کی، سب سے...



آئی سی سی ورلڈ کپ ميں شريک تمام 10 ٹيموں کے کپتانوں کی پريس کانفرنس ہوئی جس میں انگلينڈ کو فيورٹ قرار دے ديا گیا۔ کرکٹ قائدین کہتے ہيں اس بار کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔


انگلينڈ ميں کرکٹ کا عالمی میلہ سج گیا، چمچماتی ٹرافی کے ساتھ تمام کپتانوں نے پريس کانفرنس کی، سب سے پہلے ميزبان ملک کے کپتان اوئن مورگن اسٹيج پر آئے، تاليوں کی گونج ميں سرفراز احمد کا استقبال ہوا، باری باری تمام ٹيموں کے کپتان اسٹيج پر براجمان ہوئے۔


اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جيتنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، خواہش ہے کرکٹ کے گھر پر فائنل کھيليں۔


بھارتی کپتان ويرات کوہلی بولے کہ فارميٹ کی وجہ سے اس بار ايونٹ بہت مشکل ہوگا۔


پاکستان ٹيم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تمام ٹيميں تگڑی ہے، اچھی کرکٹ کھيلنے کو ملے گی۔


تمام ٹيموں نے انگلينڈ کو فيورٹ قرار ديا، پريس کانفرنس کے اختتام پر ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ بھی ہوا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں