میں پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں دیکھ رہاہوں، شاہد آفریدی

May 23, 2019

سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کااچھا کمبینیشن بن چکا ہے پاکستانی کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میں پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں دیکھ رہاہوں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے ہم نے بہت سارے تجربات کیے ہمیشہ ہم بیٹنگ میں کمزوررہے مگراس باربیٹنگ میں اچھااعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولنگ میں کمزوریاں تھی مگر تجربہ کار بولرز کے آنے سے فرق پڑا ہے، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاداب خان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کاآغازاچھے انداز سے کرناچاہیے ایونٹ کے آغاز میں میچز جیتنے سے اچھا موومنٹم بن جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرفرازاحمد کو چاہیے کہ وہ ٹیم کواٹھاکر رکھیں جیسے وہ ماضی میں کرتے رہے موجودہ ٹیم فائنل میں پہنچنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی فائونڈیشن کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کرلیا، پی سی بی کے مطابق فائونڈیشن کے ساتھ معاہدہ کارپوریٹ سوشل زمہ داری کا حصہ ہے، اس سے قبل پی سی بی نےبرٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

معاہدے پردستخط ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اورشاہد آفریدی نےکئے،شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ مجھےخوشی ہے کہ پی سی بی نے میری فائونڈیشن کو اہمیت دی جبکہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کے مستحق شہریوں کی بہتری کےلئے کام کیا جائے گا شہریوں کے لئے یہ کام فائونڈیشن کی شراکت کے ساتھ کیا جائے گا۔