کرکٹر آصف علی کی بیٹی کی تدفین کردی گئی

May 23, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نور فاطمہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

گذشتہ شب کرکٹر آصف علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹی کی میت لیکرلاہور سے فیصل آباد پہنچے جہاں ان کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ آج صبح ادا کی گئی۔

آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 20 مئی کو امریکا میں انتقال کرگئی تھیں۔

نور فاطمہ کا گذشتہ کئی ہفتوں سے علاج جاری تھا اور انھیں پچھلے ماہ علاج کے لیے امریکا لے جایا گیا تھا۔ آصف علی کو بیٹی کے انتقال کی اطلاع انگلینڈ میں موصول ہوئی جہاں وہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ تھے۔