ورلڈکپ 2019،پاک بھارت میچ کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت ترین ہونگے

May 23, 2019

ورلڈ کپ 2019 کے پاک بھارت میچ میں مسلح اہلکار تعینات ہونگے اور اسٹیڈیم کے اطراف سخت پہرہ ہوگا۔

ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہونگے۔

برطانوی اخبار کے مطابق کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر 16 جون کو سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا اور اسٹیڈیم کے داخلی اورخارجی راستوں پربھی سخت پہرہ ہوگا۔ کسی بھی بدنظمی پر فوری قابو پانے کیلیے پولیس یونٹ الرٹ رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی ابھی تک انٹیلی جنس معلومات تو نہیں ملیں تاہم گریٹر مانچسٹر پولیس کوخدشہ ہے کہ اس مقابلے کی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی دہشتگرد کارروائی بھی کرسکتا ہے۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے قومی کرکٹرز کے ویڈیو پیغامات جاری

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس میچ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 25 ہزارٹکٹس کیلئے 5 لاکھ افراد نے درخواستیں دی  تھیں، اس ہی لئے ورلڈ کپ کے دوسرے میچز کی بہ نسبت اس میچ میں زیادہ سخت سکیورٹی ہوگی۔