ہوم   > Latest

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کٹ کی تصاویر جاری کردیں

4 months ago

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے بنائی گئی قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

 

جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ گہرے ہرے رنگ کی ہے، جس میں جرسی پر بنا پیلا ستارہ بھی نمایاں ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی، تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹول میں کھیلے گی۔

 

پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیلے گی۔ کرکٹ کی دنیا کے روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان اپنا پانچواں ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا۔

 

چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی۔

 

آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، جب کہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں