انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 4 صفر سے شکست دے دی

May 19, 2019

عالمی کپ سے قبل پاکستان کو ایک اور ون ڈے سیریز میں شکست ہوگئی۔ واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد انگلینڈ نے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو مسلسل دسویں شکست ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کےبعد پاکستان انگلینڈ سے بھی سیریز ہارگیا۔

پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بولرز بے بس نظر آئے۔ کپتان آئن مورگن نے 5 چھکے لگائے، جو روٹ اور مورگن کی نصف سنچریز کی بدولت انگلینڈ نے351 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کا آغاز تباہ کن تھا۔6 رنز پر 3 وکٹیں گرگئیں توایسے میں سرفراز احمد اور بابراعظم جم گئے اور دونوں نے نصف سنچریاں بنائی، مگر پھرامیدوں پر پانی پھر گیا، بابر اعظم رن آؤٹ ہوگئے اور سرفراز بھی 3 رنز کی کمی سےسنچری نہ بناسکے۔

قومی ٹیم 297 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے میچ 54 رنز سے جیت کر سیریز چار صفر سے جیت لی۔