ہوم   > Latest

پانچواں ون ڈے،انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف

3 months ago

تصویر: آئی سی سی ٹویٹر

انگلینڈ نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

ہیڈلنگے لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ امام الحق کی جگہ عابد علی اور جنید خان کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

 انگلینڈ کی طرف سے ونس آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ انھوں نے 33 رنز اسکور کئے۔ شاہین آفریدی نے اُن کی وکٹ لی۔

جونی بیرسٹو 32 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر آؤ ٹ ہوئے۔ کپتان آئن مورگن نے 76 رنز کی اننگ کھیلی۔ شاہین آفریدی نے ان کی وکٹ لی۔ جو روٹ 84 رنز بناسکے، محمد حسنین نے انھیں آؤٹ کیا۔

جوز بٹلر 34 رنز پر عماد وسیم کا نشانہ بنے۔معین علی کو صفر پر عماد وسیم نے آٴؤٹ کیا۔ کرس ووکس 13 رنز پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

بین اسٹوکس 21 رنز پر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ولی کی وکٹ شاہین آفریدی کے نام رہی ،انھوں نے 14 رنز اسکور کئے۔ ٹام کورن 15 گیندوں پر 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم نے 3 وکٹ حاصل کیں۔ حسن علی اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 3 صفر کی سبقت حاصل ہے، پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں