ہوم   > Latest

کیمرے کی آنکھ سے ورلڈ کپ 1992 میں پاکستان کی جیت کی سنہری یادیں

SAMAA | - Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

  پاکستان کرکٹ کے شاندار ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے نجی شاپنگ مال میں 2 روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا،آسٹریلین ہائی کمشنر سمیت سابق کرکٹرز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ ‎انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کی تاریخی تصاویر کی نمائش کراچی میں ہوئی۔ کیمرے...

 

پاکستان کرکٹ کے شاندار ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے نجی شاپنگ مال میں 2 روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا،آسٹریلین ہائی کمشنر سمیت سابق کرکٹرز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

‎انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کی تاریخی تصاویر کی نمائش کراچی میں ہوئی۔ کیمرے میں محفوظ یادگار لمحات کو دیکھنے میں لوگوں نے خوب دلچسپی دکھائی۔

آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے 2 روزہ تصویری نمائش کا آغاز ہوا تو آفیشل فوٹو گرافر اقبال منیر کے کیمرے میں محفوظ تصاویر نے 1992 میں ہونے والے ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔

نمائش میں موجود کسی  تصویر میں کپتان ٹرافی اٹھائے تو کہیں کھلاڑی جشن مناتے نظر آئے، ڈریسنگ روم کا ماحول ہو یا جیت کے جشن کا سماں، تمام تر لمحات نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔

آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمز سن نے کہا کہ کرکٹ پاکستان اور آسٹریلیا کا مشترکہ جنون رہا ہے۔ تاریخی لمحات کو دیکھ  کر سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے جذبات کی 50 سے زائد تصاویر نمائش کا حصہ بنیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube