پابندی عائد، انگلینڈ کے کپتان چوتھا ون ڈے نہیں کھیلیں گے

May 15, 2019

آئی سی سی نے سلو اوور  ریٹ پر انگلش کپتان اوئن مورگن کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا۔

پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کروائے جس وجہ سے اوئن مورگن پر ایک میچ کی پابندی اور 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دیگرکھلاڑی بھی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھریں گے۔ انگلش کپتان رواں سال فروری میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی سلو اوور ریٹ کی زد میں آئے تھے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جونی بیرسٹو کو بھی تنبیہ کی گئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ ٹرینٹ برج میں جمعہ کو کھیلا جائے گا۔