امام الحق نے انگلینڈ میں 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

May 15, 2019

امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین چھ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے ۔۔ انہوں نے یہ کارنامہ ستائیسویں اننگز میں انگلینڈ کے خلاف انجام دیا۔

اماراتی صحرا ہو یا سنچورین کا میدان، یا پھر انگلش کنڈیشنز امام الحق سنچری سے کم پر راضی نہیں ہوئے۔ تیسرے ون ڈے میں امام الحق نے 131گیندوں پر 151رن بنائے، جس کے بعد وہ انگلش سرزمین پر ون ڈے اننگز میں 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

 

امام نے 23 سال 153 دن کی عمر میں کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے 151 رنز بنا کر فخر زمان کو 138 رنز کے ریکارڈ سے محروم کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کپیل دیو نے 1983 میں چوبیس سال 163 دن کی عمر میں زمبابوے کے خلاف 175 رن کی اننگز کھیلی تھی۔

 

امام الحق پاکستان کے پانچویں بیٹسمین ہیں، جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 150 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کر لی ہے