کیچ پر کیچ چھوڑ کر پاکستانی ٹیم نے لٹیا ڈبو دی

May 15, 2019

تیسرے ون ڈے میں کیچ پر کیچ چھوڑ کر پاکستانی ٹیم نے بنا بنایا کھیل بگاڑ دیا۔ فیلڈرز ایسے مہربان ہوئے کہ ایک کے بعد ایک کیچ چھوڑنے لگے تو بلے باز بھی پہلوان بن گئے۔ پاکستانی فیلڈرز کی ناقص فیلڈنگ نے پہاڑ جیسا ہدف انگلینڈ کیلئے آسان بنا دیا۔