آئی سی سی کا ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے ساتھ اینٹی کرپشن آفیسر لگانے کا فیصلہ

May 14, 2019

ورلڈ کپ میں فکسنگ کرنیوالے اب بچ نہیں سکیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہر ٹیم کیساتھ اینٹی کرپشن یونٹ آفیسر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کا بڑا اقدام سامنے آگیا ہے۔ میچ فکسنگ ، اسپاٹ فکسنگ یا کسی بھی قسم کی کرپشن کو روکنے کیلئے اینٹی کرپشن یونٹ متحرک ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میگا ایونٹ کے دوران پہلی بار ہر ٹیم کیساتھ اینٹی کرپشن آفیسر تعینات ہونگے جو ہوٹل ، ٹریننگ سیشن اور میچز کے دوران موجود رہیں گے۔

آفیشلز کی وارم اپ میچز پر بھی کڑی نظر ہوگی، اس سے قبل وینیو ٹو وینیو آفیشنل تعینات کئے جاتے تھے۔