ہوم   > Latest

معروف ریسلر مقابلہ جیتنے کی چاہ میں زندگی ہار گئے

SAMAA | - Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

 

ڈبليو سی ڈبليو کے سابق معروف ریسلر سلور کنگ فائٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

ميکسيکن پہلوان سلور کنگ فائٹ کے دوران جان کی بازی ہار گئے، انہوں نے 1985ء ميں دنيائے ريسلنگ ميں قدم رکھا تھا، لندن ميں ہونیوالی فائٹ سلور کنگ کی زندگی کا آخری مقابلہ ثابت ہوا، جسے جیتنے کی چاہ میں وہ زندگی ہار گئے، فائٹ کے دوران سلور کنگ کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

میکسیکن ریسلر سیزر بیرون (سلور کنگ) نے ہالی ووڈ فلم ”ناچو لبرے” میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے تھے،

لندن میں ریسلنگ مقابلے کے دوران وہ رنگ میں گر گئے، وہ بے سدھ پڑے رہے جبکہ حریف ریسلر اپنی فتح کا جشن مناتا رہا، واقعے کے 5 منٹ بعد ایمبولینس موقع پر پہنچی لیکن سلور کنگ اس سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube