ہوم   > Latest

آسٹریلیا ورلڈ کپ ٹائٹل کا بھرپور دفاع کرے گا،گلین میکس ویل

SAMAA | - Posted: May 3, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2019 | Last Updated: 11 months ago

آسٹریلوی آل راﺅنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی واپسی سے ان کی ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے، ٹیم ورلڈ کپ کا بھر پور دفاع کرے گی۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کا فارم میں آنا خوش آئند ہے، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ  کی واپسی سے نہ صرف ہماری ٹیم مضبوط ہوئی بلکہ میگا ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہو گئی ہے۔

میکسویل نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیم صحیح وقت میں فارم میں آئی ہے، ملک سے باہر بھارت اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتوحات بہت اہمیت کی حامل ہے اور تمام کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا،آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ میں یکم جون کو افغانستان کے خلاف میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube