ہوم   > Latest

وانا میں 20 سال بعد کھیل کے میدان سج گئے

4 months ago

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں 20 سال بعد کھیلوں کے میدان سج گئے۔ اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں جمناسٹک، کراٹے، فٹبال بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی علاقہ جات اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں فٹبال...




جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں 20 سال بعد کھیلوں کے میدان سج گئے۔ اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں جمناسٹک، کراٹے، فٹبال بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی علاقہ جات اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔


اختتامی تقریب میں فٹبال کا مقابلہ ہوا جس میں ضلع کرم اور جنوبی وزیرستان کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا جو کرم کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔


وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ننھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کو بھی انعام سے نوازا۔


جنوبی وزیرستان میں وزیرقبائل کا گرینڈ جرگہ بھی ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے ترجمان اجمل وزیر بھی شریک ہوئے۔ وزیرقبائل کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ کے حوالے سے چند تحفظات اور مطالبات تھے۔ اجمل وزیر کی جانب سے انہیں تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔


گرینڈ قبائلی جرگے نے اجمل وزیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں مستقبل میں بھی ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبائلی جرگے میں وزیر قبیلے کی مختلف شاخوں کے عمائدین نے شرکت کی جن میں جے یو آئی اور اے این پی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما بھی شامل تھے۔


اجمل وزیر اپنے آبائی گاوں شکئی بھی گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اجمل وزیر نے شکئی کو ٹورسٹ پوائنٹ بنانے کا اعلان کیا۔ شکئی کا شمار جنوبی وزیرستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جنہیں وزیراعظم کے ٹورازم پروگرام کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں رزمک کا علاقہ بھی شامل ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں