پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ میں پریکٹس سیشنز جاری

April 25, 2019

تصویر: پی سی بی ٹویٹر اکاؤنٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں میں مشغول ہے۔ قومی ٹیم نے آج دوسرے دن بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی بھرپور تیاریاں کررہی ہے۔ قومی ٹیم نے آج کینٹ میں دوسرے دن بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں کی بالنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فٹنس پر بھی توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان ٹیم پہلا پریکٹس میچ 27 اپریل کو کھیلے گی۔

انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم 5 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی۔