ہوم   > Latest

شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے

4 months ago

چیف سیلکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان دورہ انگلینڈ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے متبادل کیلئے یاسر شاہ کو سلیکٹ کیا ہے۔ لاہور میں مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سیلکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اميد ہے...



چیف سیلکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان دورہ انگلینڈ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے متبادل کیلئے یاسر شاہ کو سلیکٹ کیا ہے۔



لاہور میں مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سیلکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اميد ہے کہ ورلڈ کپ تک ساري چيزيں بہتر ہوجائيں گي، شاداب خان دورہ انگلينڈ کيلئے دستياب نہيں ہيں، وہ ٹیم کے اہم کھلاڑي ہيں۔


 

 

انہوں نے مزید بتایا کہ شاداب خان کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، ان کی مزید رپورٹس کا انتظار ہے، شاداب خان کو 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔


 

انضمام الحق نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ تک صحت یاب ہوجائیں گے۔ شاداب کو صحت یاب ہونے میں ایک ماہ لگے گا۔


 

چیف سیلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے شاداب خان ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب سیلکشن کمیٹی نے شاداب خان کے متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سليکشن کميٹي نے ياسر شاہ کو تيار رہنے کي ہدايت کردي گئی۔









 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں