ہوم   > Latest

خواتین کیخلاف نازیبا کلمات، بھارتی کرکٹرز پر بھاری جرمانہ عائد

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بھارتی کرکٹرز ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو ’کافی ود کرن ‘‘ میں خواتین سے متعلق نازیبا بیان دینا مہنگا پڑا، بورڈ نے دونوں پر فی کس 29 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کردیا ۔

دونوں کرکٹرز دسمبر 2018 میں شو میں شریک ہوئے تھے۔ میزبان کرن جوہر نے ہردیک پانڈیا سے پوچھا تھا کہ آپ کلب میں جن خواتین سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے نام آپ کو کیوں نہیں یاد؟ جس پر بھارتی کرکٹرنے متنازع جواب دیا کہ مجھے انہیں دیکھنا اچھا لگتا ہے اور یہ کہ وہ کیسے چلتی ہیں۔

پانڈیا کا مزید کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں شرکت کے دوران والدین ہوچھتے ہیں بیٹا تمہاری والی کون سی ہے تو میں ہر لڑکی کی جانب اشارہ کرتا ہوں ، اس پر میرے والدین مجھ پر فخر کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں پر فی کس 29 ہزار ڈالر ( 20 لاکھ بھارتی روپے ) کا جرمانہ عائد کیا ہے، کیس کی تحقیقات کرنے والے محتسب کے مطابق پانڈیا کو اپنی غلطی ماننی پڑے گی۔جرمانے کی رقم ہلاک پیراملٹری فورسز کی 10 بیواؤں اور نابینا افراد کے لیے مختص کردہ فنڈز میں جائے گی۔

دیکھنے والوں نے ایسی باتوں پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دونون کرکٹرز کے ساتھ ساتھ کرن جوہر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کرن جوہر اور کے ایل راہول کیخلاف پانڈیا کو ایسی باتیں کرنے کیلئے اکسانے پر تنقید ہوئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ٹی وی شو ’’کافی دن کرن ‘‘ میں شو کے میزبان فلمساز کرن جوہر اور دونوں کرکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر جودھپور میں رجسٹرڈ کی گئی ہے تاہم اب تک یہ سامنے نہیں آ سکا کہ یہ کس کی مدعیت میں درج ہوئی۔

تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ہردیک نے اپنے الفاظ پر ندامت کا اظہار بھی کیا تھا، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کھلاڑی نے لکھا کہ جس کسی کو بھی میرے الفاظ سے تکلیف پہنچی،میں اس سے معذرت کرتا ہوں۔ میں نے شو میں فارمیٹ کے حساب سے بات کی اور میرا قطعا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ کسی کو تکلیف پہنچاؤں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube