پاکستان کے 10 کھلاڑی جو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے

April 20, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اس اسکواڈ میں دس ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اس کھلاڑیوں میں مندرجہ ذیل کرکٹرز شامل ہیں۔

امام الحق:

اوپنر 23 سالہ کو پہلی بار عالمی ایونٹ میں اس وقت جگہ ملی جب آئی سی سی چمپیئز ٹرافی میں اظہرعلی کے زخمی ہونے کے بعد انہیں ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اپنے افتتاحی میچ میں سینچری بنانے کے بعد سے امام کی ون ڈے انٹرنیشنل اوسط 54 رنز ہے

فخر زمان

سابق پاک بحریہ کے اہل کار فخر زمان کو میچ ونر کا لقب بھی دیا گیا ہے۔ ان کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ 8 ماہ کے دوران 29 کی بیٹنگ اوسط اور 83 کا اسٹرایئک ریٹ فخر کی بہترین فارم کی نشاندہی کرتا ہے۔

بابراعظم

عالمی کپ 2015ء کے بعد سے یہ واحد نئے بیٹسمین ہیں جنہوں نے پاکستانی مڈل آرڈر میں اپنی مستقل جگہ بنائی ہے۔ 24 سالہ بابر اعظم اب تک 8 ون ڈے انٹرنیشنل سینچریاں بنا چکے ہیں۔ یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ سرفراز احمد گراونڈ میں کھیل کے دوران سب سے زیادہ ان سے ہی مشورہ کرتے ہیں۔

محمد حفیظ

محمد حفیظ موجودہ اسکواڈ میں دو عالمی کپ کھیلنے والے کھلاڑی اور آل راونڈر ہیں۔

شعیب ملک

دوسرے آل راونڈر شعیب ملک بھی انتہائی تجربہ کار کھلاڑی ہیں، جو پہلی بار سال 2001 میں قومی اسکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ گئے تھے۔ یہ ان کا دوسرا اور آخری ورلڈ کپ ہے۔

سرفراز احمد

جی ہاں۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلی بار کسی وکٹ کیپر کو ورلڈ کپ میں ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

شاداب خان

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شاداب خان کا بھی یہ پہلا عالمی کپ ہے۔ شاداب نہ صرف اچھے اسپینر بلکہ لیڈ آرڈر بلے باز بھی ہیں۔ شاداب کھیل کے دوران اچھے فیلڈر بھی ثابت ہوئے ہیں۔

حسن علی

حسن علی نے اپنی زندگی میں آج تک صرف ایک ہی آئی سی سی ایونٹ یعنی چمپیئنز ٹرافی2017ء میں حصہ لیا ہے جس میں وہ 13 وکٹ لے کر مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔

شاہین شاہ

لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے شاہین شاہ اس وقت نئی گیند پرپاکستان کا سب سے خطرناک ہتھیار ہیں۔

جنید خان

جنید خان کا یہ دوسرا عالمی کپ ہے۔ پہلی بار وہ 2011ء میں محمد عامر کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے تھے۔ اس بار بھی ان کی ٹائی محمد عامر کے ساتھ تھی۔

فہیم اشرف

فہیم اشرف اچھی بیٹنگ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، جب کہ وہ اچھے فاسٹ بولر بھی ہیں۔

عماد وسیم

عماد اچھے بیٹسمین اور اسپنر ہیں۔

عابدعلی

چودہ برس ڈومیسٹک کرکٹ کی خاک چھاننے کے بعد بالا آخر پی سی بی کی نظر کرم ان پر جا ٹھری ہے۔ وہ اچھے اوپننگ بیٹسمین اور ریزرو وکٹ کیپر ہیں۔ انہیں محمد رضوان اور شان مسعود پر ترجیح دی گئی ہے۔

محمد حسنین

قومی اسکواڈ میں شامل محمد حسنین ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، جن کی عمر اٹھارہ سال ہے۔ اس وقت انہیں ملک کے سب سے تیز باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محمد حسنین ورلڈ کپ کھیلنے والے حیدرآباد سندھ کے پہلے کرکٹر ہیں۔

حارث سہیل

حارث پاکستان ٹیم کے سب سے اچھے سلپ فیلڈر اور بائیں ہاتھ کے اسٹائلش بیٹسمین ہیں۔ حارث کا یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا۔