اس بار ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی بیگمات ہمراہ نہیں ہوں گی

April 19, 2019

ورلڈ کپ 2019 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیگم اور بچے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عموما کھلاڑی غیر ملکی دورں کے دوران اہل خانہ کو ہمراہ رکھتے ہیں لیکن ماضی کے برعکس پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بار ایسا کرنے سے منع کردیا ہے۔

ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ نے کیا تا کہ کھلاڑی کھیل پر زیادہ توجہ دیں۔

ترجمان کے مطابق کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف 5 سے 19 مئی تک ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران فیملی ساتھ رکھ سکتے ہیں ۔

اس سے قبل سال 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کے اہلخانہ ان کے ہمراہ تھے۔