ہوم   > Latest

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے نائٹ سیریز رواں سال ہوگی

4 months ago

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے حامی بھر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آسٹريليا کے درميان سيريز کے شيڈول کا باقاعدہ اعلان بعد ميں کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹيسٹ اور 3 ٹي ٹوئنٹي ميچز کھیلے گی۔

 

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹيسٹ میچز رواں سال ايڈيليڈ ميں ہوگا۔ مصنوعی روشنیوں میں ہونے والے ان میچز میں پنک گیند استعمال ہوگی۔ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ پہلی بار ہوگا کہ مکمل ٹیسٹ سیریز ڈے اینڈ نائٹ ہوگی۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز نومبر میں ہونے کا امکان ہے۔ ایک ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ اور دوسرا برسبین میں ہوگا۔

 

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں