ٹائگر ووڈز نے 11 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

April 15, 2019

گالف کے نامور پلئیر ٹائگر ووڈز نے 11 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

امریکا کے شہر جارجیا میں ہونے والے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں ٹائگر ووڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے 11 سال بعد دی ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے۔

 

 

ٹائگر ووڈز نے پہلے راؤنڈ میں 2، دوسرے میں 4، تیسرے میں 5 اور چوتھے راونڈ میں 2 انڈر پار کے ساتھ اپنے میچ کا اختتام کیا، میچ میں ان کی جیت کا اسکور 275 رہا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹائگر ووڈز نے پانچویں مرتبہ ماسٹرز جب کہ گیارہ سال بعد کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔