Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، بڑے ناموں کی واپسی

SAMAA | - Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ اسٹیو اسمیتھ اور ڈیویڈ وارنر بھی سزا ختم ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے...

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ اسٹیو اسمیتھ اور ڈیویڈ وارنر بھی سزا ختم ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا یافتہ اسٹیو اسمیتھ اور ڈیویڈ وارنر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جے رچرڈسن، کولڑ نائل اور جیسن بہر ینڈوف شامل ہیں۔

 

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، گلین میکسویل، شان مارش، مارکوس اسٹوئنز، ایلکس کیری، ایڈم زمپا، اسٹیو اسمیتھ، ڈیویڈ وارنر اور نتھن لائن شامل ہیں۔

ہیزل ووڈ اور پیٹر ہینڈز کوم اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایرون فنچ انجام دیں گے۔ آسٹریلیا ورلڈ کپ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

 

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا، جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 31 مئی کو کھیلے گا۔

 

پاکستان اوربھارت کے درمیان ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 اور دوسرا 11 جولائی کو کھیلا جائے گا، جب کہ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube