Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، انہیں لندن کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

پاکستان کے اسپورٹ جرنالسٹ مرزا اقبال بیگ نے اپنے ٹوئٹ کے زریعے بتایا کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کو گزشتہ دنوں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد اُنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔

70سالہ سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد نے55 ٹیسٹ میچوں میں 32اعشاریہ 75کی اوسط سے 177وکٹیں حاصل کیں، کسی بھی ٹیسٹ میں اُن کی بہترین بولنگ 125رنز کے عوض 11وکٹیں رہی۔

انہوں نے 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 63وکٹیں حاصل کیں، بہترین بولنگ 27رنز دے کر 4وکٹیں رہی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube