کیا پاکستانی کرکٹر فواد عالم ڈراموں میں اداکاری کریں گے؟

April 12, 2019

پاکستانی کرکٹر فواد عالم کافی خوبرو ہیں، وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم اب وہ اپنے مداحوں کو میدانوں کے بجائے ڈراموں میں نظر آئیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق معروف کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے بعد اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا، اب وہ اپنے مداحوں کو ڈراموں میں نظر آئیں گے۔

قومی کرکٹر فواد عالم اب وہ ٹی وی پر اپنے چاہنے والوں کو اپنی اداکاری سے محظوظ کریں گے۔