ہوم   > کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی

8 months ago

کرکٹ ورلڈ کپ کي ٹرافي ايک بار پھر پاکستان آئے گي، کل وزيراعظم ہاؤس لايا جائے گا۔ انيس سو بانوے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کرکٹرعمران خان جوکہ اب وزيراعظم پاکستان بھي ہيں ان کيلئے ورلڈکپ ٹرافی اسپیشل دورے پر پاکستان پہنچے گي۔ اسپانسر خصوصي طور پرٹرافي کو پاکستان لارہے ہيں، قومي کپتان سرفراز احمد...

کرکٹ ورلڈ کپ کي ٹرافي ايک بار پھر پاکستان آئے گي، کل وزيراعظم ہاؤس لايا جائے گا۔

انيس سو بانوے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کرکٹرعمران خان جوکہ اب وزيراعظم پاکستان بھي ہيں ان کيلئے ورلڈکپ ٹرافی اسپیشل دورے پر پاکستان پہنچے گي۔

اسپانسر خصوصي طور پرٹرافي کو پاکستان لارہے ہيں، قومي کپتان سرفراز احمد دبئی سے ٹرافی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعيل کا کہنا ہے ہماري تمنا ہے کہ ورلڈ کپ دوبارہ پاکستان آئےسرفرازاحمد کہتے ہيں کہ اميدوں پر پورا ترنے کي کوشش کرينگے۔

ورلڈ کپ 2019ء کیلئے پاکستان کا 15 رکنی متوقع اسکواڈ

قومي کرکٹ ٹيم کے کپتان سرفرازاحمد کي گورنرسندھ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران اسماعيل نے ورلڈکپ کيلئے کپتان کا حوصلہ بڑھايا اور ٹرافي پاکستان لانے کي اميد لگالي۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ اچھي کارکردگي دکھاتے ہوئے قوم کي اميدوں پرپورا اتريں گے، قومي کپتان نے ضلع وسطي کے فتح باغ ميں پودا لگاکرشجرکاري مہم کا افتتاح بھي کيا۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ وزيراعظم عمران خان پودے لگارہے ہيں توکھلاڑي بھي اس ميں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں