ورلڈ کپ میں محمد عامر کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں فاسٹ بالرمحمد عامر کی شمولیت پرسوالیہ نشان لگا دیا۔ سماء کے پروگرام اسپورٹس ایکشن میں خصوصی انٹرویو کے دوران عامرکی پرفارمنس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر مین اسٹرائیک بالر ہیں لیکن آج کل...

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں فاسٹ بالرمحمد عامر کی شمولیت پرسوالیہ نشان لگا دیا۔

سماء کے پروگرام اسپورٹس ایکشن میں خصوصی انٹرویو کے دوران عامرکی پرفارمنس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر مین اسٹرائیک بالر ہیں لیکن آج کل وکٹیں نہیں لے پا رہے۔

سرفراز کے مطابق ایک کپتان کیلئے یہ بات پریشان کن ہوتی ہے کہ اس کا اہم بالر وکٹیں نہ لے رہا ہو، بولے عامر کییلئے دعا کریں کہ وہ وکٹیں حاصل کرلیں۔

محمد عامر ورڈ کپ کیلئے آٹو میٹک چوائس ہیں یا کارکردگی دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں کپتان بولے کہ اس سوال کا جواب چند روز میں مل جائے گا۔

نمائندہ سماء کے استفسار پرسرفراز نے کہا کہ جواب ہمارے ذہنوں میں تو واضح ہے لیکن ٹیم کا اعلان ہو گا تو آپ کو بتائیں گے۔

سرفراز احمد کا مکمل انٹرویو آج شام 5 بجے پروگرام ’’اسپورٹس ایکشن ‘‘ میں دیکھیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube