Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

معروف سابق فٹ بالر پیلے کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago

برازیل سے تعلق رکھنے والے دنیا کے نامور سابق فٹ بالر ایڈسن آراینٹیس ( پیلے ) کو انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے پیلے کے مینجر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیلے پیرس کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں انفیکشن بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پیلے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے صحت یابی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 78 سالہ فٹ بالر کا کہنا تھا کہ میں اب بھی زیر علاج ہوں اور میرے تمام ٹیسٹ اچھے آئے ہیں۔

 

اپنے پیغام پیلے کا مزید کہنا تھا کہ میں اب پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں اور دوبارہ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

نجی چینل کے مطابق پیلے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد واپس برازیل آکر البرٹ آئن سٹائن اسپتال میں اپنا علاج کرائیں گے، تاہم کسی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی پیلے متعدد بار گردے کی تکلیف اور دیگر بیماریوں کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube