Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

آسٹریلیا کا پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں جیت کیلئے 278 رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تصویر: اے ایف پی

آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیتنے کےلیے 278 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں جاری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 98 رنز بنائے جبکہ اوپنر عثمان خواجہ 62 اور ايلکس کيري 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دےکر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے عماد وسيم، ياسر شاہ اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹيں حاصل کيں۔

ابتدائی تین میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے شعیب ملک انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں سعد علی اورعابدعلی کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا، پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube