Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

بال ٹیمپرنگ،سزایافتہ کرکٹراسمتھ اور وارنر پر ایک سالہ پابندی ختم

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago

جنوبی افریقہ کے خلاف بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمیتھ اور ڈیویڈ وارنر پر عائد ایک سالہ پابندی ختم ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

 

جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کرکٹرز کو 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے تیسرے کردار کیمرون بین کرافٹ تھے، جو پہلے ہی 9 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کرچکے ہیں۔

بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلو کوچ ڈيرن ليمن کو کلين چٹ مل گئي تھی، جب کہ  ڈيوڈ وارنر ماسٹر مائنڈ قرار پائے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی تحقيقات ميں یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ بال ٹمپرنگ کے ليے ٹيپ نہيں بلکہ ريگ مال کا استعمال ہوا۔

آسٹریلیا بال ٹمپرنگ،سوشل میڈیاپرمزاحیہ ویڈیوکےچرچے

تحقيقاتي کميٹي نے ڈيوڈ وارنر کے کپتان بننے پر تاحيات پابندي بھي لگادي تھی، جب کہ اسمتھ پابندي کي مدت ختم ہونے کے بعد ايک سال تک قيادت کے اہل نہيں ہوں گے۔ پابندی مکمل ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے، تاہم وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاون میں ہونے والا جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ میچ اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنا، جب آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کی اور اس کا اعتراف بھی کیا۔ اس منصوبے میں ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور کوچ کے ملوث ہونے کے بیانات بھی سامنے آئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube