Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

وزیراعظم عمران خان سے سابق کپتان جاويد ميانداد کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزير اعظم عمران خان سے سابق کپتان جاويد ميانداد نے ملاقات میں 27 سال پہلے جیتے گئے ورلڈ کپ کی یادوں کو تازہ کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں عظیم کھلاڑیوں نے انيس سو بانوے کے عالمي کپ کي خوشگوار يادوں کو دہرایا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو 1992کا تاریخی ورلڈ کپ جیتے 27 برس بیت گئے ہیں۔ فائنل میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 22رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

فائنل میچ میں وسیم اکرم کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ انضمام الحق طبیعت نازسازی کے باوجود کپتان کے کہنے پر میدان میں اترے اور 35 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 42رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وسیم اکرم نے بھی 18گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 33رنز بنائے۔

 

وسیم اکرم نے ایلن لیمب اور اگلی ہی گیند پر کرس لیوز کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلش بلے بازی کی کمر توڑ دی۔دو اہم بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 49.2اوورز میں 227بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube