راجر فیڈرر اور ڈومنک تھیم نے فتوحات کا سلسلے برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال نے فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔
امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس اسٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال سے تھا لیکن نڈال نے فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی جس کی وجہ سے فیڈرر فاتح قرار پائے اور انہوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
Sad we couldn’t face off in another epic matchup, but hopefully we have a few more to come. Get better soon Rafa. #Fedal pic.twitter.com/56wGwWjEGt
— Roger Federer (@rogerfederer) March 16, 2019
دوسرے سیمی فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم نے کینیڈین کھلاڑی میلوس راﺅنک کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-3)، 6-7، (3-7) اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔