امام الحق کے زور دار شاٹ سے فواد احمد زخمی، اسپتال منتقل

March 14, 2019

ویڈیو پی ایس ایل میچ سے لی گئی ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد احمد زور دار گیند چہرے پر لگنے سے زخمی ہوگئے، ان کے 2 دانت ٹوٹ گئے۔

پشاور زلمی کیخلاف کوالیفائر میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد احمد بولنگ کے دوران امام الحق کے زور دار شاٹ پر زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فواد احمد کے چہرے پر گیند لگی، جس کے باعث آسٹریلوی اسپنر کے 2 دانت ٹوٹ گئے۔

مزید جانیے : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچ گیا، پی ایس ایل کوالیفائر میں پشاور کو شکست

کوالیفائر میچ کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز براہ راست پاکستان سپر لیگ 4 کے فائنل میں پہنچ گئی، پہلا ایلی منیٹر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کل کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دوسرے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔