Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

کرس گیل نے چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2019 | Last Updated: 1 year ago

   

 ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے، پاکستان کے بوم بوم آفریدی  476 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، انگلش ٹیم نے 24 چھکے لگا کر ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا اعزاز اپنے نام کرلیا، میچ میں مجموعی طور پر 46 چھکے لگے۔

ODI Record

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے میچ میں 14 چھکے لگا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 506 چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے، شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

گیل ٹی 20 کرکٹ میں 103 چھکے لگا کر سر فہرست ہیں، ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 98 اور ون ڈے انٹرنیشنل میں 305 چھکے لگائے ہیں۔

Test Record

پاکستان کے بوم بوم شاہد آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل میں 351 چھکوں کے ساتھ سر فہرست ہیں، انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 73 جبکہ ٹیسٹ میچز میں 52 چھکے لگا رکھے ہیں۔

ٹیسٹ میچز میں برینڈن میک کولم 107 اور ایڈم گلکرسٹ 100 چھکے لگا چکے ہیں جبکہ کرس گیل 98 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

T20I Record

ٹی 20 انٹرنیشنل میں کرس گیل 103، مارٹن گپٹل 103 اور روہت شرما 102 چھکے لگا کر ٹاپ پوزیشنز پر ہیں جبکہ شاہد آفریدی بھی 73 چھکے لگاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube