Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

انٹرنيشنل اولمپک کميٹی نے بھارت میں ہر قسم کے کھیلوں پر پابندی لگادی

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی شوٹرز کو ویزے نہ دینے پرانٹرنيشنل اولمپک کميٹي نے بھارت میں ہر طرح کے کھیلوں پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ بھارت اب ان کھیلوں کی میزبانی نہیں کرسکے گا جو آئی او سی کے زیرِ انتظام آتے ہیں۔ سیکریٹری پاکستان شوٹنگ فیڈریشن رضي احمد خان نے سماء سے گفتگو میں بتایا کہ انٹرنيشنل اولمپک...

پاکستانی شوٹرز کو ویزے نہ دینے پرانٹرنيشنل اولمپک کميٹي نے بھارت میں ہر طرح کے کھیلوں پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ بھارت اب ان کھیلوں کی میزبانی نہیں کرسکے گا جو آئی او سی کے زیرِ انتظام آتے ہیں۔

سیکریٹری پاکستان شوٹنگ فیڈریشن رضي احمد خان نے سماء سے گفتگو میں بتایا کہ انٹرنيشنل اولمپک کميٹي نے بھارت پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ بھارت میں اب اولمپک کے ریجنل گیمز بھی نہیں ہوسکیں گے۔ اس پابندی کے بعد بھارت ایشین گیمز سمیت ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی بھی نہیں کرسکے گا۔ اس کے علاوہ بھارت میں کامن ویلتھ گیمز کے کوالیفائرز بھی نہیں ہوسکیں گے۔

بھارت کو ان تمام پابندیوں کا سامنا پاکستان کو ویزے نہ دینے پر کرنا پڑ رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube