Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹیڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو158 رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2019 | Last Updated: 3 years ago

 

اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم سہیل تنویر کی شاندار بالنگ کے سامنے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد نے 8 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز اسکور کئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پہلی ہی گیند پر رونکی سہیل تنویر کا نشانہ بنے۔ شاداب خان بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ رضوان حسین صرف 5 رنز بناسکے۔ ڈیل پورٹ کا اسکور 19 رنز رہا۔

حسین طلعت 30 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف ایک رن بناسکے۔آصف علی 36 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ پارنیل نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ سمیت پٹیل 15  اور کپتان محمد سمیع 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 ،فواد احمد نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔محمد نواز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube