ہوم   > Latest

کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 4: افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہرادیا

کراچی کنگز کی قیادت آل راؤنڈر عماد وسیم اور ملتان سلطانز کی کپتانی پاکستان ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک کریں گے۔

ایونٹ کا تیسرا میچ آج رات 9 بجے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز

کپتان عماد وسیم، بابر اعظم، عثمان شنواری، سہیل خان، عمر خان، محمد عامر، سکندر رضا، محمد رضوان، روی بوپارا، کولن انگرم، لیام لونگسٹان۔

ملتان سلطانز

کپتان شعیب ملک، شاہد آفریدی، شان مسعود، حماد اعظم، جنید خان، محمد عرفان، محمد الیاس، کرس گرین، اندرے رسل، ٹام مورس، لاری ایونس۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube