پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

February 12, 2019

پاکستان سپرلیگ کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی۔ پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے کپتان بھی پریس کانفرنس کریں گے۔

پی ایس ایل سیزن 4 کی ٹرافی کی رونمائی مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ دفاعی چیمپیئن ٹیم کے کپتان محمد سمیع ٹرافی اٹھا کر اسٹیڈیم میں لائیں گے جس کے بعد ایونٹ کی 6 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس میں اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔ اس تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی شریک ہونگے۔

پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ لیگ کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں 5 میچز کراچی اور 3 میچز لاہور میں ہونگے۔