آل راؤنڈر ناہیدہ خان کے ون ڈے کیریئر کے 1000 رنز مکمل

February 12, 2019

تصویر: ایشین کرکٹ کونسل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ناہیدہ خان نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناہیدہ خان یہ اعزاز حاصل کرنے والی پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

 انہوں نے ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 15 رنز بنا کر ہزار رنز مکمل کیے۔

قومی ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی

ناہیدہ خان نے 51 میچز میں 1003 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 5 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

 

پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جویریہ خان کو حاصل ہے، انہوں نے 95 میچز میں 2457 رنز بنا رکھے ہیں۔

 

کپتان بسمعہ معروف 2342 رنز بنا کر دوسرے، نین عابدی 1625 رنز بنا کر تیسرے اور ثناء میر 1599 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

 

مزید خبروں کیلئے سما اسپورٹس کو فیس بک اور ٹوئٹر پر فالو کریں۔