پی ایس ایل 4 میں غير ملکی اسٹارز کی بھرمار،رنگ جمانے کو تیار

February 11, 2019

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی غیرملکی اسٹارز کی بھرمار ہے،ہر ٹیم میں غیر ملکی اسٹارز کی بھرمار ہے جو پی ایس ایل میں اپنا رنگ جمانے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن بھی انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے سجے گا،دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی مرکزنگاہ ہونگے جب کہ سُمیت پٹیل اوروین پارنیل بھی جادو جگائیں گے۔

دوسری جانب لاہورقلندرز کا انحصارپہلی بارپی ایس ایل کھیلنے والے اےبی ڈی ویلئیرزپرہوگا جب کہ پشاورزلمی کے ڈیرن سیمی بھی فینزکا لہو گرمائیں گے۔

شین واٹسن اس بار بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں رنگ جمائیں گے اور کولن انگرم اورکولن منروکراچی کنگز کا حصہ ہیں جب کہ جارح مزاج آندرے رسل ملتان سلطانز کی امیدوں کا محور ہونگے۔