پاکستان اور آسٹریلیاء کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

February 10, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پی ایس ایل کے بعد ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہوجائے گی۔ پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف5میچز کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ون ڈے22مارچ اور دوسرا 24 مارچ کو شارجہ میں شیڈول ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا تیسرا ون ڈے27مارچ کو ابوظبی میں کھیلیں گے۔

چوتھا ون ڈے 29 مارچ کو اور پانچواں 31 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔