Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بھارتی ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی کا آغاز جلدکر دیا جائے گا۔6 گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے، اب پروڈیوسر رونی اسکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں کے بعد معاملات طے کر لیے ہیں۔

فلم میں ثانیہ مرزا کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھاؤ اور شعیب ملک سے شادی سمیت ان کی زندگی سے جڑی مختلف حقیقتوں کو عکس بند کیا جائے گا۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو پردہ اسکرین پر دیکھنا ان کے لیے حیرت انگیز تجربہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی اسپورٹس شخصیات کی زندگی پر کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں، ’’میری کوم‘‘، ’’دنگل‘‘، ’’گولڈ‘‘ ، ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ اور ’’ایم ایس دھونی‘‘ فلموں میں اسپورٹس اسٹارز کی زندگی کا احاطہ کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube