Tuesday, August 11, 2020  | 20 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

فٹ بال کوچ کیلئے آئس ہاکی میچ میں آنا مہنگا پڑگیا

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago

دنیا کے کامیاب ترین فٹبال کوچز میں شمار ہونے والے جوزے میرینو کو اس وقت خفتگی کا سامنا کرنا پڑا، جب ماسکو میں ایک میچ کے ابتدا میں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک پھسل پڑے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے سابق کوچ جوزے میرینو ان دنوں روسی دالرالحکومت ماسکو میں موجود ہیں، جہاں پیر کے روز بالا شیکا ارینا میں دو بہترین ٹیموں کے درمیان میچ ہوا، جس میں جوزے نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

مانچسٹر یونائیٹڈ سے نکالے جانے کے بعد یہ پہلی بار تھا کہ جوزے میرینو کسی بڑی تقریب میں نظر آئے۔

ایونگرڈ اومسک اور ایس کے اے پیٹرسبرگ کے درمیان ہونے والے کانٹینینٹل ہاکی لیگ میں ٹاس کے بعد جوزے مشہور فلم روکی کی بیک گراونڈ میں چلنے والی دھن سے محظوظ ہوتے ہوئے جیسے ہی آئس ہاکی کے فلور سے ہٹ کر ریڈ کارپٹ پر آئے، اوندھے منہ گر پڑے۔

یہ منظر دیکھ کر ٹیم کے کھلاڑی آگے بڑے اور کوچ کو دونوں ہاتھوں سے اٹھایا۔ ایون گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوزے کو معمولی خراش آئی اور وہ محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ معروف فٹ بال کوچ جوزے میرینو کا تعلق پرتگال سے ہے، جن کا شمار دنیا فٹ بال کے کامیاب ترین کوچز میں ہوتا ہے۔ جوزے کو سال 2015 میں انگلش فٹ بال کلب چیلسی کے منیجر کی حیثیت سے دوسری مرتبہ عہدے سے فارغ کیا گیا۔ ٹیم سے نکالنے کے بعد وہ 16 میں سے 9 میچز میں ناکامی کے باوجود 10 ملین پاوٴنڈز کی خطیر رقم ساتھ لے کر گئے۔

چیلسی بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں کلب مالک رومان ابراہیمووچ نے جوزے مرینو کی برطرفی کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کی نگرانی میں چیلسی نے 8 پوائنٹس کی واضح برتری سے پریمیئر لیگ جیتی تھی۔

چیلسی کی جانب سے جوزے مرینو کو قبل از وقت فارغ کئے جانے پر 10 ملین پاؤنڈز ادا کیے گئے۔ یہ رقم جوزے کو جب تک ملتی رہی جب تک انہوں نے کسی دوسرے کلب کو جوائن نہیں کیا۔ انہیں 2.5 لاکھ پاؤنڈز فی ہفتہ کے حساب سے معاوضہ بھی ادا کیا گیا۔ انہوں نے اسٹیمفرڈ برج میں کوچنگ کرتے ہوئے چیلسی کو دو مرتبہ پریمیئر لیگ جتوائی، جب کہ وہ پورٹو اور انٹرمیلان کو بھی چیمپیئنز لیگ جتوا چکے ہیں۔ چیلسی کے بعد جوزے نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی بحیثیت فٹ بال کوچ کمان سنبھالی۔ مرینیو کو سابق مینیجر لوئی وین گال کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ سال 2018 میں ٹیکس ادا نہ کرنے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا۔ جوزے کو 17لاکھ 8ہزار پاونڈز جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے امیج رائٹس کی مد میں 29لاکھ پاونڈز کا ٹیکس فراڈ کیا تھا، جسے انہوں نے تسلیم کرکے بارگیننگ کا آپشن لیا۔ جوزے گزشتہ سال 2018 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی کوچنگ چھوڑی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube