ہوم   > Latest

عظیم فٹبالر “رونالڈو” کوسالگرہ مبارک

10 months ago

دنیا کے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آج اپنی 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

 کوئی نہیں جانتا تھا کہ  پانچ فروری 1985 کوایک باورچی کے گھر پیدا ہونیوالا یہ ننھا بچہ دنیائے فٹبال کی بلندیوں کو چھوئے گا، 7 سال کی عمر سے ہی فٹبال رونالڈو کا جنون بن گیا۔

سال 2003ء میں پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر شروع ہوا تو کامیابی کی معراج کو ہی اپنی منزل بنا گیا، مانچسٹر یونائیٹڈ کی آنکھ کا تارا بنا تو ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو 2009ء میں مہنگے ترین فٹبالر کے طور پر اپنی ٹیم میں جگہ دے دی۔ اپنی خداداد صلاحیتوں سے دنیائے فٹبال میں بڑا مقام بنایا۔

انٹرنیشنل فٹبال میں بھی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی کامیابی کی ضمانت رہے، 500 سے زیادہ گول کرنے کے بعد بھی زندگی کی 34 ویں بہار میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی تیزی میں کمی آئی نہ گول کرنے کی بھوک ختم ہوئی ہے۔

پروفیشل کرکٹ کا آغاز رونالڈو نے برطانوی کلب مانچسٹر سے کیا۔ اپنے بہترین کھیل کے باعث رونالڈو کا شمار جلد ہی دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہونے لگا تھا ۔ سال 2003ء میں رونالڈو کلب کی سطح پر منتخب ہونے والے سب سے مہنگے فٹبالر تھے۔

اپنی تینتیس سالہ زندگی میں اب تک رونالڈو فٹبال کی دنیا کے بڑے بڑے ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، جب کہ گولڈن بوٹ، پلئیر آف دی میچ ، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ ، سال کے بہترین فٹبالر جیسے ایوارڈز کئی مرتبہ جیت چکے ہیں۔ ان کی زندگی سے متاثر ہوکر رونالڈو پر کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ ان دنوں رونالڈو اٹالین کلب یوونٹس سے وابستہ ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں