Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

شعیب ملک کو جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 34 رنز درکار

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago


پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 34 رنز درکار ہیں۔

توقع ہے کہ وہ  بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں میانداد کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر شعیب کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے۔

میانداد نےون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 7381 اور شعیب نےاب تک 233 میچز میں 7348 رنز بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube