Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > Latest

جوہانسبرگ ون ڈے،پاکستان نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی ہے۔  پاکستان نےٹاس جیت کر جنوبی...

پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی ہے۔

 پاکستان نےٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستانی بالرز نے نپی تلی بالنگ کرکے میزبان ٹیم کو 164رنز پر ڈھیر کردیا۔

مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے امام الحق نے 71 رنز کی اننگ کھیلی، فخر زمان نے 44 رنز بنائے، بابر اعظم 41 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا ، وکٹ کیپر بیٹسمین ڈی کوک صفر پر ہی پویلین  لوٹ گئے، دوسرے کھلاڑی بھی کوئی خاص اسکور نہ بناسکے، ڈیوڈ ملر نے 4 کے اسکور پر وکٹ گنوائی اور ہینڈرکس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ کے 59 اور کپتان فاف ڈوپلیسی 57 نے مجموعی اسکور کو 164 تک پہنچایا۔

جوہانسبرگ ون ڈے، جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کےمناظر

 پاکستان کی طرف سے 4 وکٹیں حاصل کرکےعثمان خان شنواری مین آف دی میچ قرار پائے ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور شاداب خان  نے 2، محمد عامر اور عماد وسیم نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بدھ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

نسل پرستانہ جملہ مہنگا پڑ گیا، آئی سی سی نے سرفراز پر پابندی عائد کر دی

 سرفراز احمد کو دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے ادا کرنے کے باعث  آئی سی سی کی جانب سے چار ون ڈے میچوں پر پابندی کا سامنا ہے ۔ سرفراز کی جگہ قومی ٹیم کے کپتانی کے فرائض شعیب ملک نے انجام دئیے اور پانچویں ون ڈے سمیت ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی شعیب ملک کپتانی کریں گے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube